قرآن مجید سافٹ ویر (سرچ كے ساتھ
عنوان: قرآن مجید سافٹ ویر (سرچ كے ساتھ)
زبان: اردو


مختصر بیان: اس سافٹ وئر سے قرآن مجید كوعربی، اردو اور انگریزی زبانوں میں مختلف طریقوں سے بآسانی پڑھا جاسكتا ہے- اس میں ١١٤ سورتیں اور ٣٠ پاروں كی فہرست بھی ہے جہاں سے آپ براہ راست كسی بھی  سورہ  یا آیت كو منتخب كرسكتے ہیں- اسكے علاوہ آپ فانٹ كو تبدیل بھی كرسكتے ہیں اورمولانا فتح محمد جالندھری كے اردو ترجمے اور عبداللہ یوسف علی كے انگریزی  ترجمے میں كسی بھی لفظ كو تلاش كرسكتے ہیں
قرآن مجید سافٹ ویر (سرچ كے ساتھ).zipقرآن مجید سافٹ ویر (سرچ كے ساتھ)
6 MB
قرآن مجید سافٹ ویر (سرچ كے ساتھ).zipمواد کو ڈاون لوڈ کریں: قرآن مجید سافٹ ویر (سرچ كے ساتھ).zip


اس سافٹ وئر سے قرآن مجید كوعربی، اردو اور انگریزی زبانوں میں مختلف طریقوں سے بآسانی پڑھا جاسكتا ہے- اس میں ١١٤ سورتیں اور ٣٠ پاروں كی فہرست بھی ہے جہاں سے آپ براہ راست كسی بھی  سورہ  یا آیت كو منتخب كرسكتے ہیں- اسكے علاوہ آپ فانٹ كو تبدیل بھی كرسكتے ہیں اورمولانا فتح محمد جالندھری كے اردو ترجمے اور عبداللہ یوسف علی كے انگریزی  ترجمے میں كسی بھی لفظ كو تلاش كرسكتے ہیں
- سورتوں كی فہرست
سورتوں كی فہرست كے ٹیب میں ایك سو چودہ سورتیں ہیں ہر سورہ  كی نوڈ كے اندر اپنی آیتیں ہیں مثلا سورہ فاتحہ میں سات آیتیں ہیں اور سورہ بقرہ  میں دوسوچھیاسی آیتیں ہیں- آپ كسی بھی سورہ كے نام پر كلك كر كے پوری سورہ پڑھ سكتے ہیں اور كسی بھی آیت نمبر پر كلك كركے اس آیت كو پڑھ سكتے ہیں-
- پاروں كی فہرست
 پاروں كی فہرست كے ٹیب میں تیس پارے ہیں ہر پارے كی نوڈ كے اندر اپنی سورتیں ہیں مثلا پارہ ١٠ میں دو سورتیں ہیں سورہ انفال اور سورہ توبہ- آپ كسی بھی پارہ كے نام پر كلك كر كے پورے پارے كو پڑھ سكتے ہیں اور كسی بھی سورہ پر كلك كركے اس سورہ كو پڑھ سكتے ہیں-
- ویوموڈ
قرآن مجید كو پڑھنے كے تین طریقے ہیں-
 ١- سورہ موڈ- اس موڈ میں آپ پوری سورہ كو پڑھ سكتے ہیں اور اگلی پچھلی سورہ  پر نیكسٹ-پریوس سورہ بٹن سے جاسكتے ہیں-
٢- پارہ موڈ- اس موڈ میں آپ پورے پارے كو پڑھ سكتے ہیں اور اگلے پچھلے پارے پر نیكسٹ-پریوس پارہ بٹن سے جاسكتے ہیں-
٣- فكسڈ آیت موڈ- اس موڈ میں جتنی آیتیں آپكو ایك صفحہ پردیكھنی ہیں اسكی تعداد كا اندراج كریں اور اگلے پچھلے صفحہ پر نیكسٹ-پریوس پیج بٹن سے جاسكتے ہیں-
- سورہ كی خصوصیات
جب آپ كسی سورہ كو منتخب كرتے ہیں تو نیچے اسٹیٹس بار میں آپكو اس سورہ كی تفصیلات ظاہر ہوں گی- سورہ كا نمبر، سورہ كا نام، سورہ كی ٹوٹل آیتیں، ترتیب نزولی، جگہ نزول،پارہ نمبر جن میںوہ سورہ ہے-
- پارہ كی خصوصیات
جب آپ كسی پارہ كو منتخب كرتے ہیں تو نیچے اسٹیٹس بار میں آپكو اس پارے كی تفصیلات ظاہر ہوں گی- پارہ كا نمبر، پارہ كا نام، پارہ كی ٹوٹل آیتیں-
- عربی ٹیكسٹ
لِسٹ سےآپ سادہ عربی ٹیكسٹ اور عثمانی عربی ٹیكسٹ منتخب كرسكتے ہیں-
- سجدہ
 نیكسٹ- پریوس سجدہ بٹن كی مدد سے آپ براہ راست كسی بھی سجدے والی آیت پر جاسكتے ہیں-  
- فونٹ سیلیكشن 
آپ عربی،اردو اور انگریزی زبان اور سورہ/پارہ فہرست كے فونٹ كو تبدیل كرسكتے ہیں اور ڈیفالٹ فانٹ كو ریسٹور بھی كرسكتے ہیں- برائوز بٹن  كو كلك كریں تو فانٹ كی لسٹ آجائے گی جس میں مختلف سائز اور اسٹائل ہوں گے- فانٹ كو سیلكٹ كریں اور اوكے بٹن پریس كریں- ویور میں سیلیكٹ كیئے ہوئے فانٹ كا ٹیكسٹ ظاہر ہوگا-        
- بك مارك
بك مارك كی مدد سےآپ قرآن مجید كی كسی بھی آیت كو محفوظ كرسكتے ہیں اور اسكو بعد میں پڑھ سكتے ہیں-
بك مارك كو ایڈ كرنے كیلئے سورہ اور آیت كو منتخب كریں اور ایڈ بك مارك كا بٹن پریس كریں-
بك مارك كو ڈیلیٹ كرنے كیلئے لسٹ میں سے آیت كو منتخب كریں اور ڈیلیٹ بك مارك كا بٹن پریس كریں-
بك مارك كو دیكھنے كیلئے لسٹ میں سے آیت  كو منتخب كریں اور اوكے كا بٹن پریس كریں-
- كاپی ٹیكسٹ
اس سافٹ وئر كے ذریعے آپ عربی، اردو اور انگریزی ٹیكسٹ كو كسی دوسری جگہ كاپی كرسكتے ہیں-ویور میں ٹیكسٹ كو منتخب كریں اور كنٹرول+سی پریس كریں اور پھر كسی دوسرے ڈاكومنٹ میں پیسٹ كردیں-
- سرچ
آپ قرآن مجید كے اردو اور انگریزی  ترجمے میں كسی بھی لفظ كو تلاش كرسكتے ہیں- سرچ ٹیب میں لینگوئیج كو سلیكٹ كریں اور كوئی لفظ ٹائپ كریں اور سرچ بٹن كو پریس كریں، آپكو  تلاش كی ہوئی آیتیں ظاہر ہوں گی جس میں تلاش كیا ہوا لفظ پیلے رنگ میں نمایاں ہوگا،آیت كے آخر میں نیلے رنگ میں بریكٹ میں سورہ اور آیت ہوگی مثلا ﴿١٠-٤﴾ جسكو كلك كرنے سے وہ آیت ویور میں نیلے رنگ میں اوپن ہوجائے گی-
اردو ٹائپنگ كیلئے كی بورڈ كا بٹن پریس كریں،آن اسكرین كی بورڈ اوپن ہوگا، لینگوئیج بار سے اردو سیلیكٹ كریں-
- لینگوئیج سیلیكشن
آپ قرآن مجید كو عربی، اردو اور  انگریزی زبان كے مختلف كمبینیشن میں پڑھ سكتے ہیں:
* عربی
* اردو
* انگریزی
* عربی +  انگریزی  
* عربی+ اردو
*عربی+ اردو +انگریزی



0 Comments:

Post a Comment